3 مارچ 2015 - 14:53
سانحہ پشاور کے شہید بچوں اور اساتذہ کو ستارہ شجاعت دینے کا فیصلہ

سانحہ پشاور میں شہید ہونے والے ایک سو بائیس بچوں اور دو اساتذہ کو ستارہ شجاعت اور عملے کے 20 ارکان کو تمغہ شجاعت دینے کا فیصلہ، وزیراعظم نے صدر مملکت کو سفارشات بھیج دیں ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سانحہ پشاور میں شہید ہونے والے ایک سو بائیس بچوں اور دو اساتذہ کو ستارہ شجاعت اور عملے کے 20 ارکان کو تمغہ شجاعت دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے وزیراعظم نے صدر مملکت کو سفارشات بھیج دیں ہیں۔

16 دسمبر 2014ء کو آرمی پبلک سکول پشاور میں دہشتگردی کے واقعے میں 122 طلبہ، دو اساتذہ اور عملے کے 20 ارکان شہید ہوئے تھے۔
وزیراعظم محمد نواز شریف نے شہداء کو قومی اعزازات دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے آرمی پبلک سکول کے 122 طلبہ اور 2 اساتذہ کو ستارہ شجاعت جبکہ عملے کے 20 ارکان کو تمغہ شجاعت دینے کیلئے صدر مملکت کو سفارش ایڈوائس بھجوا دی ہے۔
ایوارڈ دینے کا مقصد اے پی ایس پشاور کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے۔
واضع رہے کہ گزشتہ سال 16 دسمبر کے دن دہشتگردوں نے اندوہناک کارروائی کرتے ہوئے پشاور کے آرمی پبلک سکول میں زیر تعلیم درجنوں بچوں کو شہید کر دیا تھا۔
سانحہ پشاور میں 122 بچے، دو اساتذہ اور عملے کے 20 ارکان شہید ہوئے تھے۔ سانحہ پشاور نے نہ صرف آرمی پبلک سکول کے بچوں اور لواحقین بلکہ پورے پاکستان کو جھنجھوڑ ڈالا تھا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲